• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر محب پاکستانی شجرکاری میں حصہ لے، عبدالستار خٹک

پشاور ( نیوز ڈیسک ) مملکت خداداد پاکستان کو سرسبز وشادا ب بنانے کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے‘ ہر محب وطن پاکستانی ایک پودا لگا کر شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈالے‘ ان خیالات کا اظہار چیف پوسٹ ماسٹر پشاور عبدالستار خٹک نے جی پی او پشاور میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر پاکستان پوسٹ کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر انہوں نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا‘ چیف پوسٹ ماسٹر عبدالستار خٹک کا کہنا تھا کہ دنیا میں گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کا تقاضا ہے اگر ہم نے بروقت اس کا مقابلہ نہ کیا تو دنیا بھر کو اس کے سنگین خطرات لاحق ہوں گے ۔
تازہ ترین