• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ:بنگلا دیش کی افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

ایشیا کپ میں بنگلا دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جارہے ہیں جہاں دبئی میں پاک بھارت ٹاکرا اور ابو ظہبی میں افغانستان ،بنگلا دیش کے مدمقابل ہوگا۔

ابو ظہبی میں کھیلے جارہے بنگلا دیش اور افغانستان کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں جبکہ افغان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

میچ میں بنگال ٹائیگرز الیون مشرفی مرتضی کپتان، لٹن داس، شکیب الحسن، نظم الحسن شانتو، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، امرل قیص، محمد متھن، مہدی حسن، مستفظر الرحمن اور نظم اسلام پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب افغانستان ٹیم میںاصغر افغان کپتان، محمد شہزاد، احسان اللہ، رحمت شام، حشمت اللہ شاہدی، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، گلبدین نیب، راشد خان، آفتاب عالم اور مجیب الرحمن شامل ہیں۔

تازہ ترین