• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ ،انٹر کے ضمنی امتحانات 22اکتوبر سے شروع ہونگے

راولپنڈی (اے پی پی )راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 22اکتوبر سے شروع ہوں گے ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ نے اے پی پی کو بتایاکہ انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات میں شرکت کے لیے آن لائن داخلہ فارموں کی وصولی کے شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 27ستمبر ہے، دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 02اکتوبر جبکہ تین گنا فیس کے داخلہ فارم وصولی کی حتمی تاریخ05اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ پروسسنگ فیس کے ساتھ داخلہ فارم کی قیمت 395/- روپے ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ داخلہ فارم آن لائن جمع کرانے کی صورت میں فارم اور فیس مقررہ شیڈول کے مطابق آخری تاریخ سے پہلے دفتر کو وصول ہونا لازمی ہے۔ مزید معلومات کے لیے بورڈ ہذا کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے یا کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917 ، 051-5450918یا انٹر برانچ کے ٹیلی فون نمبر 051-5450920 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین