• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نظام ِتعلیم
تعلیم، پسماندگی سے نجات دلانے اور ترقی کی منزلیں طے کرنے کا ایک آسان راستہ ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک تعلیم کے زیور کو اپنا کر پسماندگی سے نجات حاصل کر کے مہذب اور ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہو گئے۔ ہمارے ملک میں تعلیم کی واضح اور جامع پالیسی قائم نہ ہو سکی اور شعبہ تعلیم اول ترجیح حاصل نہ کر سکا اور اس عدم توجہی کی وجہ سے سو فیصد پرائمری تعلیم جیسا بنیادی ہدف بھی حاصل نہ ہو سکا۔ دور حاضر میں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں مگر ہم پھر بھی اس اہم معاملے کو فوقیت دینے سے قاصر ہیں۔ ہمارا نظام تعلیم تفریق اور تقسیم کا حامل ہے اور ایسے شہری پیدا کرنے میں مصروف ہے جو نہ صرف علمی بلکہ فقری اور نظریاتی لحاظ سے بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ تعلیم کی اصلاح کے لیے جو عزم ظاہر کیا گیا اسے نہایت سنجیدگی اور یکسوئی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ (عائشہ بھٹی)
ayesha_00@gmail.com
تازہ ترین