• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولاند کے بیان پر فرانس اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی کا خطرہ

پیرس (جنگ نیوز) فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ سابق صدر فرانسوا اولاند کے بیان کے بعد پیدا ہونے والے تنازع کی وجہ سے بھارت اور فرانس کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا خطرہ پیدا ہوا ہے۔ جمعے کے روز اپنے دورہ بھارت کے موقع پر اولاند نے کہا تھا کہ سن 2016ء میں لڑاکا طیاروں کی ایک ڈیل میں فرانس کو ایک بھارتی پارٹنر کے ساتھ کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے فرانس کے ساتھ 36 رافائل طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، تاہم ملکی دفاعی ادارے ایچ اے ایل کی بجائے یہ پروجیکٹ ارب پتی شخصیت انیل امبانی کے ساتھ شراکت میں آگے بڑھا نے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اولاند کے اس بیان کے بعد اپوز یشن جماعتیں مودی پر کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

تازہ ترین