• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور : فائرنگ سے معروف وکیل حاکم علی کلہوڑو ہلاک ،بیٹا زخمی

خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپور کے قریب پرانی دشمنی پر کلہوڑا برادری کے مسلح افراد کا معروف وکیل حاکم علی کلہوڑو کے گھر پر حملہ، فائرنگ میں وکیل حاکم علی کلہوڑو ہلاک، ان کا بیٹا فیض محمد شدید زخمی علاقے میں خوف وہراس تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب ببرلو کے علاقےکے گوٹھ پنجل کلہوڑو میں پرانی دشمنی پر کلہوڑا برادری کے مسلح افراد نے معروف وکیل حاکم علی کلہوڑو کے گھر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وکیل حاکم علی کلہوڑو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا نوجوان بیٹا فیض محمد کلہوڑو شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جبکہ وکیل حاکم علی کلہوڑو کے قتل اور ان کے بیٹے کو زخمی کرنے کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم وکیل حاکم علی کلہوڑو کے قتل کی اطلاع پر ان کے کئی دوست و رشتیدار ان کے گھر پہنچ گئے جبکہ بھاری پولیس فورس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس فورس نے مقتول وکیل کی لاش اور ان کے زخمی بیٹے فیض محمد کو اسپتال پہنچایا مقتول وکیل جوانی میں کافی عرصہ سرگرم صحافی رہے بعد ازاں قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وکالت شروع کی ان کا شمار خیرپور کے سرگرم وکلاء میں ہوتا تھا وکالت کے دوران ان کی اپنی برادری کے ایک گروپ کے ساتھ دشمنی ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کے قتل کا واقعہ رونماء ہوا مقتول وکیل حاکم علی کا زخمی بیٹا فیض محمد بارہویں جماعت کا طالب علم بتایا جاتا ہے دریں اثناء وکیل حاکم علی کلہوڑو کے قتل کے واقعے پر خیرپور کے وکلاء میں تشویش پھیل گئی ہے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر یاسر عرفات شر جنرل سیکریٹری اعجاز علی چانڈیو سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن سکھر کے سابق جنرل سیکریٹری نثار احمد بھنبھرو ایڈووکیٹ اور دیگر نے 24 ستمبر کو عدالتوں کا بائیکاٹ اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین