• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کوٹف ٹائم‘نوازشریف نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی

اسلام آباد(جنگ نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف نےحکومت کو ٹف ٹائم دینےکیلئےمتحدہ اپوزیشن کےمعاملے پرسابق صدر آصف علی زرداری سے مدد مانگ لی ہے۔ذرائع کاکہناہےکہ حکومت کےخلاف اپوزیشن کومتحدکرنےکیلئےن لیگ نےپیپلزپارٹی سے رابطہ کیاہے۔ذرائع کےمطابق راجہ ظفر الحق کی قیادت میں وفدپیپلز پارٹی کےسیکرٹری جنرل نیر بخاری کی رہائشگاہ پہنچا‘وفد میں سینیٹرچوہدری تنویر‘طارق فضل چوہدری اورانجم عقیل شامل تھے۔ذرائع کابتاناہےکہ راجہ ظفرالحق نےنوازشریف کاپیغام پیپلزپارٹی تک پہنچایا‘ن لیگ کامؤقف ہےکہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت موجودہ حکومت کوٹف ٹائم دیاجاسکتاہے۔ذرائع کابتاناہےکہ ن لیگی وفدنےپیپلزپارٹی کےرہنماؤں سےکہاہےکہ متحدہ اپوزیشن کیلئے پیپلزپارٹی ن لیگ کاساتھ دے۔ن لیگ کا مؤقف ہے کہ متحدہ اپوزیشن کےتحت پارلیمنٹ کے اندروباہرمؤثرآواز بلندکی جاسکتی ہے۔ذرائع کےمطابق ن لیگ نےپیپلز پارٹی کوضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانےکی بھی پیشکش کی ہے۔نیرحسین بخاری نےکہاکہ ن لیگ کا مؤقف پارٹی قیادت تک پہنچاؤں گا‘قیادت سے مشاورت کےبعدجواب دیاجاسکتاہے۔راجہ ظفرالحق کا کہناتھاکہ نوازشریف کوبھی ملاقات کی تفصیلات سےآگاہ کروں گا۔نیربخاری کاکہناتھاکہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوارکھڑےکرنےسےمتعلق جلدآگاہ کروں گالیکن جس پارٹی کاامیدوار رنراپ ہےوہی لاناچاہئے‘صوبہ وارامیدواروں کی فہرستیں بنائی جائیں ‘ذرائع کےمطابق سلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف کل اسلام آبادپہنچ رہے ہیں‘ان کی آمدکےبعدمسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے رابطے بڑھیں گے۔

تازہ ترین