• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان کرکٹر محمد شہزاد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش

آئی سی سی کے سخت اقدامات کے باوجود اسپاٹ فکسنگ کی ایک بار پھر کھیل پر اثرانداز ہونے کی کوشش سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں افغان اوپنر محمد شہزاد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی ۔

افغان کرکٹر محمد شہزاد سے اسپاٹ فکسرز نے ایشیاء کپ کے دوران رابطہ کیا ،فکسرز نے کرکٹر کو افغان پریمیئر لیگ میں خراب کارکردگی دکھانے کا کہا اور اس کے بدلے میں انہیں بھاری رقم کی پیشکش کی گئی۔

افغان کرکٹر نے فکسرز کی پیشکش پر فوری طور پر ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا جس نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے علم میںبات لانے کے لیے تمام ضوابط پر عمل کیا۔

آئی سی سی آفیشل کے مطابق ایشیاء کپ کے دوران فکسرز نےایک کھلاڑی تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش افغانستان کی لیگ کے لیے تھی ٹورنامنٹ کے لیے نہیں تاہم یہ معاملہ 22ستمبر کو علم میں لایا گیا اور اینٹی کرپشن یونٹ اس پر غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ افغان پریمیئر لیگ میں محمد شہزاد پکتیکا فرنچائز کا حصہ ہیں جس میں برینڈن میک کولم، شاہد آفریدی اور کرس گیل جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین