وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں ورلڈ بینک کے صدر جم یونگ کم سے ملاقات کی اور ان کے سامنے بھارت کے ساتھ پانی کے مسئلے پر پاکستان کا موقف واضح کیا ۔
ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی بینک ’سندھ طاس معاہدے‘ کا امین ہے ،پاکستان نےبھارت کے کشن گنگا اور رتلے پراجیکٹ پرورلڈبینک کو درخواست دے رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوبھارت کےکشن گنگا اور رتلے پراجیکٹ پرسنگین اعترضات ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ ورلڈ بینک نے بھارت کے ساتھ پانی کے معاملے پر پانی کے تنازع پر ایک اور کوشش کرنے کا وعدہ کرلیا ہے ۔
اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ نے ہالینڈ کے ہم منصب اسٹیف بلوک سے ملاقات کی اور گستاخانہ خاکوں کی روک تھام میں دونوں ملکوں کے بروقت اقدامات کو سراہا ۔