• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز دلیر کھلاڑی، پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ہے، سارو گنگولی

دبئی ( نمائندہ خصوصی )بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ایک دلیر اور بڑے دل کا کھلاڑی ہے، خصوصاً گذشتہ سال چیمپئنز ٹرافی میں بطور وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد نے جس انداز میں ٹیم کو کھلایا، وہ کمال تھا ۔ گنگولی نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ بطور کپتان سرفراز احمد کو اعتماد اور حوصلہ دیں، کیوں کہ ان کے خیال میں ٹیم پاکستان کی حالیہ فتوحات میں سرفراز احمد کے فیصلوں کا اہم کردار رہا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ سرفراز احمد جیسے کرکٹرز روز روز پیدا نہیں ہوتے۔

تازہ ترین