• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویلز کائونٹی بھر میں چار ہفتوں میں ایک بار کچرہ اٹھانے کے نظام کا آغاز

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک کائونٹی میں چار ہفتوں میں ایک بار کچرہ اٹھانے کے متنازع نظام کا آغاز پیر سے ہو گیا جس کے تحت پہلا انتخاب ویلز کا کیا گیا ہے۔ایک ٹرائل کے بعد لینڈفل سے دور کچرے کو اب مہینے میں صرف ایک بار اٹھایا جائے گا۔اس فیصلے کے نتیجے میں تنازع کی شدت گہری ہوئی ہے ، مکینوں اور کونسلروں نے اسے ’’ غیر منصفانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کے نتیجے میں علاقہ میں مزید چوہے ، بگلے اور مکھیاں آ گئی ہیں۔ کنوے کونسل کا کہنا ہے کہ اس نے تشویش کا خاتمہ کر دیا تھا اور اس فیصلے کے نتیجے میں 390000پونڈز کی بچت ہو گی۔برطانیہ کے مختلف حصوں میں اب رہائشی کچرے میں کمی اور ری سائیکلنگ میں اضافہ کیلئے تین ہفتوں میں ایک بار کچرہ اٹھانے کے نظام پر عمل کیا جا رہا ہے۔ تا ہم چار ہفتوں میں ایک بار کچرہ اٹھانے کے ایک سال تک جاری ٹرائل کے نتیجے میں کنوے کائونٹی کے 11000 مکانات کو علاقہ میں بدبو کا سامنا ہے۔اکثر مکین نئے سسٹم سے ناخوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ علاقہ میں بدبو اور حشرات الارض بڑھ گئے ہیں۔ بعض افراد نے تسلیم کیا کہ انہوں نے اپنے کچرہ دانوں میں کچرہ کی مقدار کم کرنے کی کوشش میں اس کو کو جلادیا تھا ۔ ان کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں مکھیاں بھنبھنا رہی ہیں۔ مہینے میں ایک بار کچرہ جمع کرنے کا سسٹم نافذ کرنے کیلئے کابینہ نے کونسلوں کی مخالفت کے باوجود جنوری میں دستخط کئے تھے۔
تازہ ترین