• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خنجرزنی کے واقعات میں اضافہ، بچوں کوچاقو فروخت کرنےپرصرف16مقدمات

لندن( نیوز ڈیسک) برطانیہ میں خنجر زنی کے واقعات میں بے تحاشہ اضافے کے باوجود گزشتہ 5 سال کے دوران کمسن بچوں کو چاقو فروخت کرنے کے الزام میں صرف71 افراد کو سزائیں سنائی گئیں،جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ سال کمسن بچوں کو چاقو فروخت کرنے کے الزام میں ملوث صرف 16مقدمات عدالت میں بھیجے گئے،ڈیلی سن نے اپنی رپورٹ میں اس کاانکشاف کیاہے۔اعدادوشمار کے مطابق 2014میں کمسن بچوں کو چاقو فروخت کرنے کے الزام میں صرف 5مقدمات عدالتوں کو بھیجے گئے،جبکہ اس کے بعد والے سال کے دوران ان مقدمات کی تعداد 11تھی وزارت انصاف کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتاہے کہ2016کے دوران پراسیکیوشن کی تعداد 24تھی ،یہ اعدادوشمار بارگین سٹور بی اینڈ ایم پرایسٹ لندن میں14 سال کے بچوں کو چاقو فروخت کرنے کے الزام میں ریکارڈ 4لاکھ80 ہزار پونڈ جرمانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ بارکنگ اور ڈینگنہیم میںبارگین سٹور بی اینڈ ایم پر 18 سال سے کم عمر بچوں کو چاقو کے پیکٹ خریدنے کی اجازت تھی، جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو چاقو فروخت کرنے پر 6 ماہ قید اور لامحدود جرمانہ عاید کیاجاسکتاہے ۔ اب کمپینرز دکانداروں سے اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد دینے کی اپیل کررہے ہیں۔
تازہ ترین