• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکرز یونین آف پورٹ قاسم کی جانب سے احتجاجی دھرنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چائنا کمپنی پورٹ قاسم کی جانب سے ورکرز کی 8 ما ہ کی تنخوا ہوں کی عدم ادائیگی اور بے دخلی کے خلاف ورکرز یونین آف پورٹ قاسم (سی بی اے ) نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سی بی اے کے اعلامیے کے مطابق یونین کے چیئر میں سبحان علی ساحل، صدر اخلاق احمد خان اور جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ نے ڈاک ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بندرگاہیں ہماری سرحدیں ہیں، ان کی فروخت ملکی مفاد میں نہیں، جبکہ چائنا کی کمپنی کی برتھیں خریدنا اور پھر 35 برس اس پورٹ پر کام کرنے والے ڈاک مزدوروں کو کام نہ دینا ان کے ساتھ سراسر ظلم وزیادتی ہے۔ مزدوروں کے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ اور منگل25 ستمبر سے پریس کلب پر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا۔
تازہ ترین