• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسائل کا رخ علاج سے زیادہ بیماریوں کی روک تھام کی جانب موڑنا ہوگا، صدر علوی

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صحت کے شعبہ میں تحقیق کی ضرورت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں وسائل کا رخ علاج معالجہ سے زیادہ بیماریوں کی روک تھام کی جانب موڑنا ہو گا، بیماریوں سے بچاؤ کی آگاہی پیدا کرنے کیلئے میڈیا کے ذریعے باضابطہ مہم شروع کی جائے،شعبہ صحت میں تحقیق وقت کا تقاضا ہے،پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ایسی تحقیق ہونی چاہیے جس سے ملک کی صنعت و دیگر شعبے بھی استفادہ کر سکیں،بیماریوں سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا کے ذریعے باضابطہ مہم شروع کی جائے۔وہ پیر کو یہاں پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل اور وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے زیراہتمام پہلی سالانہ ہیلتھ ریسرچ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی اور وفاقی سیکرٹری زاہد سعید نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ بیماریوں کے علاج سے قبل ان سے احتیاط اور روک تھام پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔

تازہ ترین