• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: منشیات برآمد گی کے مقدمےمیں عمر قید کی سزا ختم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں بھیجے گئے سربمہر نمونے غیر محفوظ کئے جانے پر عمر قید کی سزا ختم کرتے ہوئے اسے ڈیڑھ سال قید میں تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے 6جولائی 2014 کو غلام دستگیر عرف سنی کو مبینہ طور پر 40کلوگرام چرس اور 5کلو افیونٴ 90ہزار روپے نقدی اور اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا جس میں سیشن کورٹ ملتان نے 21مارچ 2016 کو ملزم کو عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ملزم نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ برآمد کی گئی منشیات میں سے صرف 4ٴ 4 پیکٹ سربمہر تھے، باقی تمام کی سیل ٹوٹی ہوئی تھی اور کھلے شاپر میں تھے، عدالت نے لیبارٹری رپورٹ میں پٹیشنر کے مؤقف کی تائید پر سزا میں کمی کرکے ایک سال6 ماہ اور 11 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سناتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اگر ملزم سنائے گئے عرصہ کو جیل میں گزارچکا ہے اور کسی دیگر کیس میں ملوث نہ ہے تو رہا کیا جائے۔
تازہ ترین