• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق کی آوازکو بلند کرنا پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی باڑ ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حق کی آوازکو بلند کرنا پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی باڑ ہو تی ہے، حق کی راہ پر چلنے والوں کو حالات کے جبر کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایک عظیم مقصد کے حصول کے لئے قر بانیاں دینی پڑتی ہیں اس راہ پر چلنے والوں کو انگنت آزمائشوں، مشکلات اور امتحانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جو حق کی راہ میں آنے والے ہر امتحانات کا ثابت قدمی سے مقابلہ کر تا ہےوہی کامیابی پاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں گلشن اقبال کے مرکزی الیکشن آفس میں موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین