• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر نے اپوزیشن کی کسی بات کا دلیل کیساتھ جواب نہیں دیا، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت آئی سی یو میں ہے، حکومت کے پاس آئی ایم ایف سمیت کئی آپشن ہیں ابھی کسی آپشن کو فائنل نہیں کیا، اسحاق ڈار کے اثاثے ان کی آمدنی سے 91 گنا زیادہ ہیں۔ وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کررہی تھیں۔ پروگرام میں ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ ،پیپلز پارٹی کی رہنما روبینہ خالد اور سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی بھی شریک تھے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ابھی تک کنٹینر سے نہیں اترپارہی ہے، اپوزیشن فائنانس بل پر بات کرے یا اسمبلی میں احتجاج کرے یہ فوراً کنٹینر پر چڑھ جاتے ہیں، جو شخص 1993ء میں پنجاب یونیورسٹی میں لیکچرار تھا آج وہ اربوں پتی کیسے ہوگیا،اسد عمر نے اپوزیشن کی کسی بات کا دلیل کے ساتھ جواب نہیں دیا۔روبینہ خالد نے کہا کہ پشاور میٹرو منصوبہ فی الحال کھدائیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، پیپلز پارٹی مقدمات سے نہیں گھبرارہی لیکن طریقہ کار سے اختلاف ہے، بینظیر بھٹو شہید کے اثاثوں کا جواب کوئی نہیں دے سکتا ۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ احتساب کے ادارے کو ہمیشہ سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے استعمال کیا گیا ہے، آصف زرداری کیخلاف ٹھوس شواہد ہیں تو ان کا ٹرائل بھی ہوناچاہئے۔

تازہ ترین