کراچی (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق کہا ہے کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا‘حکومت نے منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا ہے ۔ منگل کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پرصحافی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔آصف علی زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا۔