• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری، فریال تالپور و دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور انور مجید کے تین بیٹوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ منگل کو کراچی کی بینکنگ کورٹ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری، انکی ہمشیرہ فریال تالپور، انور مجید اور انکے بیٹے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت میں کیس کے تمام ملزمان کو منگل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے 5 مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ مفرور ملزمان میں حسین لوتھا، عارف خان، اعظم وزیر خان سمیت دیگر شامل ہیں۔ منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کے بینک اکائونٹ منجمد کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے درخواست پر کارروائی کرنے کی مخالفت کی۔پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے اکاؤنٹ منجمد کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ دینے سے منع کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس پر انور مجید کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کرنے سے منع کیا ہے لیکن دلائل دینے سے منع نہیں کیا۔
تازہ ترین