• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اگرسیل ایگریمنٹ یا رجسٹری بنام مشتری سے پہلے خریدار کا انتقال ہوجائے؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ ایک شخص ایک چیز خریدتا ہے یا فروخت کرتا ہے اور ٹوکن منی لے لیتا ہے یا دے دیتا ہے ۔اس کے بعد اگر اس شخص کا انتقال ہوجاتا ہے یا سامنے والی پارٹی کا انتقال ہوجاتا ہے تو چیز کس کی ہے جب کہ صرف ٹوکن دیا گیا ہے اور سیل ایگریمنٹ لکھا نہیں گیا ہے اور نہ ہی جائیداد کی رجسٹری خریدار کے نام پر ہوئی ہے۔

جواب :۔ بیع ایجاب وقبول کا نام ہے ۔جب بیع مکمل ہوجائے توتکمیل بیع سے ہی خریدار کی ملکیت ثابت ہوجاتی ہے ۔ملکیت کے انتقال کے لیے نہ تو بیع نامہ تحریر کرنا ضرور ی ہے اورنہ ہی خریدار کے نام جائیداد کی رجسٹری ضروری ہے۔ اس لیے ایسی جائیداد جس کی فروخت کامعاہدہ ہوجائے وہ ازروئے شرع خریدار کی ملکیت قرارپاتی ہے اور اس کے انتقال کے بعد اس کی میراث ہے البتہ اگر اس نے قیمت نہ ادا کی ہو تو فروخت کنندہ کو اس کی میراث میں سے قیمت کی وصولی کا حق ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین