سوال:۔ یہ جو بسکٹ وغیرہ جانوروں کی شکل میں بنائے جاتے ہیں یا بچوں کی اشیاء پر کھلاڑیوں کی تصویریں ہوتی ہیں ،کیا یہ درست ہے؟
جواب:۔ پہلے بچوں کے لیے چاکلیٹ اور ٹافیوں کی پیکٹوں میں کھلاڑیوں اور اداکاروں کی تصویریں رکھی جاتی تھیں اور اب پیکٹوں پر تصویریں پرنٹ ہوتی ہیں ،جس سے بچوں کے ذہن پر یہ نفسیاتی اثر پڑتا ہے کہ یہی قابل عظمت اورلائق تقلیدلوگ ہیں۔ بچوں کی یا کوئی بھی کھانے پینے کی چیز کتے ،بلی ،شیر،صلیب یا بت وغیرہ کی شکل پر بنانا درست نہیں ہے۔ صلیب تو غیر قوموں کا شعار ہے اور جان دار کی تصویر بنانا بھی جائز نہیں اورحرام جانوروں کی تصویریں تو اور بھی بری ہیں ۔ کھانے پینے کی اشیاء اگرحرام جانوروں کی صورت پر بنائی جائیں تو اس میں جان دار کی تصویر سازی کے علاوہ یہ قباحت بھی ہے کہ حلال وحرام کاتصور ذہن سے محو ہوتا ہے اوربرائی کی غیر ضروری تشہیر بھی ہوتی ہے۔