• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیک وقت 3 طلاقیں قابل سزا قرار دینےکی تائیدکرتے ہیں،ڈاکٹر قبلہ ایاز

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایازنے بیک وقت 3 طلاقوں کو قابل سزا قرار دینے کی تائید کر دی۔

اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ بیک وقت 3 طلاقیں بڑا معاشرتی مسئلہ بن چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیک وقت3طلاقوں کی سزا پر علماء سے مشاورت کریں گے ، معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جلد کانفرنس بھی بلائی جائے گی۔

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ کونسل نے جامع طلاق نامہ بنانے پر بھی اتفاق کیا اوریہ طلاق نامہ بنواکر وفاقی حکومت کو بھجوائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 16 سے 18 سال سے کم عمر بچے کم سن کہلاتے ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل کم عمر بچوں کی شادی کی حوصلہ شکنی کرتی ہےاور حکومت اس حوالے سے آگہی مہم شروع کرے۔

تازہ ترین