• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرش کسی بھی منزل کی سجاوٹ میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور اس کی تیاری کے وقت، ہم نا صرف ڈیزائن بلکہ مواد کے معیار کو بھی دیکھتے ہیں۔ مارکیٹ میں ہم چمکدار یا میٹ رنگ، بناوٹی یا بغیر ساختہ مٹی یا پتھر، سیرامک یا لکڑی، مصنوعی یا سنگ مرمر اور یہاں تک کہ خام یا پالش سیمنٹ سے بے شمار تجاویز تلاش کرسکتے ہیں۔ جب بات کچن کے لیے درست فرش کا انتخاب کرنے کی آتی ہے تو یہ کام آسان ثابت نہیں ہوتا کیوں کہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو خوبصورت ڈیزائن اور فعالیت میں سے ایک کو چننا ہو گا، تاہم ہم آج آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ ضروری نہیں ہے۔ 

حقیقت یہ ہے کہ لاؤنج کے برعکس، جہاں آپ زیادہ تر کاؤچ پر بیٹھے رہتے ہیں، کچن وہ جگہ ہے جہاں آپ کھڑے رہتے ہیں، چلتے پھرتے ہیں اور کبھی کبھار کچھ کھانے کے لیے میز پر بیٹھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ تیل کے چھینٹے، پانی کے داغ، خوراک کے ٹکڑے اور سب سےبڑھ کرچمچ، یہاں تک کہ دیگچیاں بھی گر جاتی ہیں، جن سے کچن کے فرش کو بچانا تقریبا ًناممکن ہے۔ ہم نے کچن کے فرش پر نظر ڈالی ہے اور ہم آپ کو بہترین فرش چننے میں مدد دیں گے۔

کلاسک ٹائلیں

کلاسک انداز میں کچن کے فرش پر ٹائلیں لگائی جاتی ہیں۔ زیادہ تر باورچی خانوں میں آپ سفید ٹائلیں دیکھیں گے، جن کے جوڑ گہرے سرمئی ہوتے ہیں۔ یہ ڈیزائن سادہ ہے اور ظاہر ہے کہ ہر کوئی اسے پسند نہیں کرتا۔ خوش قسمتی سے ٹائلوں کے ڈیزائنز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ مثال کے طور پر آپ رنگین اور منفرد نمونے چن سکتے ہیں۔ مگر ٹائلیں کچن کے ساتھ جچنی چاہئیں اور ایسی ہوں کہ کچن کو ہم آہنگ بنائیں۔ آپ کو کچن میں ٹائلیں کیوں پسند ہیں؟ اس کی وجہ ان کی پائیداری اور صفائی میں آسانی ہے۔ مہنگی ٹائلیں زیادہ عرصہ چلیں گی۔ اس کے علاوہ ٹائلوں کو مزید پائیدار بنانے کے لیے ان پر پالش کی جانی چاہیے۔ ایسا فرش پانی اور حرارت کا اثر نہیں لیتا اور گھر میں استعمال ہونے والے کیمیکلز سے بھی خراب نہیں ہوتا۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ فرشی حرارت کا نظام نصب کرنے کے لیے بہترین ہے۔

پی وی سی کا انتخاب

کچن کے لیے پی وی سی کا فرش بھی ٹائلوں جتنا ہی مقبول ہے۔ اس کے فوائد واضح ہیںجیساکہ یہ سستا ہے، جلدی اور آسانی سے لگ جاتا ہے، پائیدار اور صفائی میں آسان ہے۔ پکے جوڑوں کے باعث اسے صاف کرنا بے حد آسان ہے۔یہاں بھی قیمت کو خاص اسکیل پر رکھنا ضروری ہے۔ کلاس 22+ لمبا عرصہ چلنے کی ضمانت دیتی ہے۔ اگر کوئی یہ سمجھے کہ پی وی سی صرف کیمیکلز اور بورنگ ڈیزائن کا نام ہے تو وہ غلط ہے۔ پی وی سی کے فرش، جنہیں عام طور پر وینائل کے فرش کہا جاتا ہے، مرکزی طور پر نمک کے پتھر اور پیٹرولیم کے ساتھ ساتھ قدرتی فلر جیسا کہ چاک یا چونے کے پتھر سے بنایا جاتا ہے۔ اس میں کوئی ملائم گر، بھاری دھات یا سیسہ نہیں ہوتا۔ جہاں تک ڈیزائن کی بات ہے، تو اس میں بےشمار رنگ اور نمونے موجود ہیں۔ جیسا کہ اگر وینائل کا جھاگ بنایا جائے تو بالکل ٹائلوں جیسا ڈیزائن حاصل کیا جاسکتا ہے۔

کچن میں لینولیم

پی وی سی کے برعکس لینولیم کچھ قدرتی مادہ ہے۔ یہ قدرتی خام مواد السی کے تیل، ڈاٹ، لکڑی کے چورے اور ریشہ زریں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان چیزوں کے مجموعے کے باعث فرش پھسلن والا نہیں ہوتا اور اس کی آسانی سے دیکھ بھال کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کو انوکھے ڈیزائن پسند ہیں تو لینولیم میں بہت سے رنگ دستیاب ہیں۔ یہ اہم ہے کہ اسے پیشہ ور ماہر ہی لگائیں۔ اس کے لیے خاص قسم کی گوند ضروری ہے۔ اس کے علاوہ خراشوں سے بچانے والی ہلکی پالش فرش میں پانی داخل ہونے سے بچاتی ہے۔ اگر فرش درست طور پر لگایا جائے تو اسے کم سے کم دس سال ضرور چلنا چاہیے۔

کچن میں تہہ دارفرش

اصلی فرش کا ایک متبادل تہہ دار فرش ہے۔ یہ زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ لکڑی کے ٹکڑوں کو تہوں میں جوڑ دیتا ہے۔ انہیں تیز حرارت میں دبایا جاتا ہے اور پھر ڈیجیٹل پرنٹ دیا جاتا ہے۔ اس ڈیجیٹل پرنٹ کی وجہ سےاس میں بہت سےڈیزائن حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ آپ اسے رنگین بھی بنا سکتے ہیں یا عام لکڑی کی نقل بھی دی جاسکتی ہے۔ ایسے فرش کو صاف کرتے وقت اسے زیادہ گيلا نہ کریں۔ اگرزمین میں زیادہ نمی چلی جائے تو اس کے پھولنے اور ہمیشہ کے لیے نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ سامان گرنے پر اس میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں، جنہیں ٹھیک کرنا محنت طلب کام ہے۔ کچن کے لحاظ سے یہ نازک فرش ہے، جس کی آپ کو انتہائی حفاظت کرنا پڑے گی۔

کچن میں قدرتی پتھر کا فرش

قدرتی پتھر کچن کا فرش بنانے کے لیے بہترین ہے کیوں کہ اسے بے حد مضبوط مانا جاتا ہے۔ یہ قدرتی مادہ پانی اور کیمیکلز سے خراب نہیں ہوتا اورکچن کے ماحول کے مطابق ہے۔ آپ اپنی پسند کے مطابق قدرتی پتھر چن سکتے ہیں جو آپ کے کچن کے سامان اور آپ کی ضروریات کے مطابق ہوں۔

اگر آپ گہرا گرینائٹ چنیںگے ، تو یہ سب سے سخت اور مضبوط پتھروں میں سے ایک ہے۔ ٹریونٹائن ایک مسام دار چونے کا پتھر ہےجو حیرت انگیز طور پر گاڑھا ہے اور ریت کے مختلف رنگوں میں پایا جاتا ہے۔ سنگ مرمر کے فرش خاص طور پر مقبول ہیں۔ مگر قدرتی پتھر جیسا کہ گرینائٹ حساس ہوتے ہیں اور انہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ داغ دھبوں کو فوراً مٹایا جانا چاہیے تا کہ وہ مستقل نشان نہ چھوڑ جائیں۔

تازہ ترین