• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ کرولا گینگ کی لوٹ مار،سرکاری حلیہ،مشین گن بھی رکھتے ہیں

کراچی(طلحہ ہاشمی)کراچی میں شارع فیصل پر کرنسی ایکسچینج سے پیسے لے کر نکلنے والے شہری سے 20لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، یہ واردارت وائٹ کرولا گینگ نے کی، وائٹ کرولا گینگ اس سے قبل بھی کرنسی ایکسچینج سے پیسے لے کر نکلنے والے متعدد افراد سے لوٹ مار کی ہے، ذرائع بتاتے ہیں کہ وائٹ کرولا گینگ 10لاکھ یا اس سے زاید کی واداتیں کرتا ہے، ان ملزمان نے اپنا حلیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں جیسا رکھا ہوا ہے اور واردات کے بعد یہ ملزمان سب مشین گن بھی ساتھ رکھتے ہیں ،ذرائع کے مطابق ملزمان منی ایکسچینج سے کم از کم 10لاکھ روپے کی رقم لے کر نکلنے والے افراد کو لوٹتے ہیں ، کئی ماہ سے وارداتیں کرنے والے ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کےلیے چیلنج بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب شہری سے بیس لاکھ روپے چھین لیے گئے، پولیس کے مطابق شہری سعودی عرب سے آیا تھا اور غیر ملکی کرنسی تبدیل کرانے ایکسچینج گیاتھا، شہری نے بیس لاکھ روپے کی کرنسی تبدیل کروائی تھی ، پیسے لے کر وہ جیسے ہی نکلا تو گاڑی میں سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے اسے روکا، صرف رقم والا تھیلا چھینا اور فرار ہوگئے، ذرائع بتاتے ہیں کہ شہری سے 20 لاکھ روپے چھیننے والا گروہ "وائٹ کرولا گینگ " ہے، "وائٹ کرولا گینگ" کئی ماہ سے کرنسی ایکسچینج سے خطیر رقم لے کر نکلنے والوں کو لوٹ رہا ہے، اس گینگ نے مارچ میں ڈیفینس فیز2ایکسٹینشن سے شہری سے 10لاکھ روپے لوٹےجس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین