• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی وےپر کار اور آئل ٹینکر میں تصادم ،2 افراد جاں بحق ،4 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور 4افراد زخمی ہو گئے ،خاتون کی دو روز پرانی لاش ملی ،تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وےپر تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ اور ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث ٹینکر میں موجود تیل سڑک پر بہنے لگا حادثے کی اطلاع ملتے پولیس رینجرز اور امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر سڑک کو بند کر کے کار میں موجود زخمی افراد کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں پر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے خاتون سمیت 2افراد نے دم توڑ دیا ،پولیس کےمطابق متوفیہ کی شناخت 20سالہ کائنات کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونےوالے دوسرے شخص کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے ، زخمیوںکی شناخت شازیہ ،رفیع اللہ،عمران اور اسلام الدین کے نام سے کی گئی ،دوسری جانب ٹریفک حادثے کے بعد نیشنل ہائی وے کے ایک ٹریک پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، علاوہ ازیں ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان حسن ظہیر موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔
تازہ ترین