• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آپ کے اخبار کے توسط سے اہل علاقہ آپ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ سعود آباد ، ماڈل کالونی اور ملیر پانی کی کمی کا شکار ہے یہاں کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جس کی وجہ سے نمازیوں کو نماز کیلئے وضو بنانے، خواتین کو کھانا پکانے، کپڑے دھونے، نہانے دھونے تک کیلئے پانی میسر نہیں ہے۔ یہاں کے مکین پانی کی نعمت سے کئی سالوں سے محروم ہیں۔ اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ لوگوں نے بورنگ کرانی شروع کردی ہے ۔ اب جگہ جگہ بورنگ ہورہی ہے اور پانی کی سطح 80فٹ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جس کی وجہ بورنگ کو 150فٹ تک کرانی پڑ رہی ہے۔ لیکن واٹر بورڈ کی انتظامیہ بے حس بنی ہوئی ہے یہاں کے لوگوں نے متعدد بار واٹر بورڈ کی انتظامیہ سے شکایات کی ہیں مگر لگتا ہے کہ واٹر بورڈ انتظامیہ یہ سنگین مسئلہ حل کرنے کے موڈ میں ہی نہیں ہے۔ یہ کیسا ملک ہے جہاں لوگ پانی جیسی نعمت کیلئے ترس رہے ہیں لیکن حکومتی مشینری حرکت میں نہیں آتی۔ خدارا یہاں کے لوگوں کی حالت زار پر رحم کریں۔ہم اہل علاقہ آپ کے اخبار ’’جنگ‘‘ کے توسط سے حکومت سے، واٹر بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس اہم مسئلے کو جلد حل کیا جائے۔
(حسین شفیق۔کراچی)
تازہ ترین