سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر کے علاقے قریشی گوٹھ میں اہل علاقہ کا آپس کی لڑائی کے دوران سرکاری اسکول میں داخل ہو گئے،بیچ بچاوٴ کرانے پر اسکول پرنسپل اور ٹیچر پر تشدد،ٹیچر کا سر پھاڑ دیا،قریشی گوٹھ میں گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول عزیز آباد کے ہیڈ ماسٹر محمد عتیق اور ٹیچر صدر الدین قریشی نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، جس کے بعد دونوں گروپس لڑتے ہوئے اسکول میں داخل ہو گئے جس پر اسکول انتظامیہ نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تو انہوں نے ہمیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور تصادم کے دوران اسکول ٹیچر صدر الدین قریشی کے سر میں چوٹیں لگیں جبکہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد عتیق بھی معمولی زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ، تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی اسکول ٹیچر اور ہیڈ ماسٹر کو اسپتال منتقل کیا، پولیس رپورٹ درج کرنے کے بعدملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔