• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کے ٹھیکے ثابت کریں یا کارروائی کیلئے تیار ہوجائیں، پرویز خٹک

اسلام آباد(نمائندہ جنگ/ جنگ نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین اور آئی ٹی ٹیچرز کو نوکریوں سے نہیں نکالا جارہا‘ جہانگیر ترین کو خیبر پختونخوا میں کوئی کنٹریکٹ نہیں دیا گیا، منگل کو قومی اسمبلی میں ن لیگ کے ڈاکٹر عباداللہ کی طرف سے ضمنی مالیاتی بل پر اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جہانگیر ترین کا اگر ایک بھی ٹھیکہ ثابت ہوگیا تو میں جرمانہ دینے کے لئے تیار ہوں، اسمبلی میں جھوٹ بولنے پر سزا دینی چاہیے،جہانگیر ترین کو ٹھیکے ثابت کریں یا کارروائی کیلئے تیار ہوجائیں۔ مرتضیٰ جاوید عباسی اور عاراشہ کے سوالات پر مراد سعید کے جواب پر ایوان میں ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ موٹروے اور ہزارہ خیلہ یا بشام اور چکدرہ تا کالام ایکسپریس ویزپر کام کی سست رفتار پر عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، مراد سعید نے کہا کہ ہزارہ موٹروے کا ٹھیکہ تین حصوں میں دیا گیا۔ ہم اس کی انکوائری کرائیں گے۔
تازہ ترین