مظفر آباد( جنگ نیوز) آزاد کشمیر اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھرنے کہا کہ جمہوری ملک میں کسی بھی فرد پر اظہار رائے کی پابندی نہیں لگائی جاسکتی اور ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کے قائد الطاف حسین پر اظہارِ رائے کی پابندی آئین کے آرٹیکل 19 صریحاً نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطا ف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک کے جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام اور موروثی سیاست کو چیلنج کرتے ہوئے غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کو ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیجا اور اسی وجہ سے ملک پر قابض دو فیصد استحصالی طبقہ ان کی آواز اور فلسفہ سے خوف ہوتے ہوئے انکی آواز، تصویر اور بیانات پر پابندی لگا کر یہ کوشش کی جارہی ہے کہ ان کا عوام سے رابطہ توڑ دیا جائے لیکن ماضی میں بھی یہ ناکام ہوئے ہیں اور اس بار بھی ہونگے۔