روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے جہاں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کے امکان ہیں۔
روس کے صدر ولاد یمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے تو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد روسی صدر کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی۔
عادت سے مجبور نریندر مودی نے روسی صدر کو زورکی جھپی بھی ڈالی۔
دونوں ممالک کے درمیان دفاع، جوہری توانائی، خلائی تحقیق اور معیشت کے شعبوں میں 20 معاہدوں کا امکان ہے۔