• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری سے کام نکلوانے کے بعد گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے کام نکلوانے کے بعد ان کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے،آصف زرداری مجبور ہو کر تھوڑے بہت نواز شریف بنتے جارہے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کااتحاد تحریک انصاف کے رویے کے سبب نہیں صرف اپنے فائدے کیلئے ہے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے اتحاد کرنے پر مجبور ہورہی ہیں، نااہلی کے بعد جہانگیر ترین کی حکومتی اجلاسوں میں شرکت پر پابندی ہونی چاہئے ،عمران خان جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر پابندی نہیں لگائیں گے،جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرتے ہیں تو اس پرا عتراضات ہوسکتے ہیں اس لئے عمران خان انہیں اجازت نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار مظہر عباس، سلیم صافی، شہزاد چوہدری، ارشاد بھٹی، حفیظ اللہ نیازی اور امتیاز عالم نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے پہلے سوال کئی ناکام کوششوں کے بعد بالآخر پی پی پی اور ن لیگ کا مل کر ضمنی الیکشن لڑنے پر اتفاق، کیا تحریک انصاف کے رویے نے اپوزیشن کو اتحاد کرنے پر مجبور کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ آصف زرداری اپنی مجبوریوں کی وجہ سے ابھی تک لائن پر رہے اگر آصف زرداری کو پھر ڈیل مل گئی تو وہ دوبارہ دوسری طرف چلے جائیں گے۔

تازہ ترین