• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

تصویر بشکریہ، کرکٹ آئرلینڈ، ایکس
تصویر بشکریہ، کرکٹ آئرلینڈ، ایکس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے آئرلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق میگا کرکٹ ایونٹ میں آئرلینڈ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت پال اسٹرلنگ کریں گے۔

کرکٹ آئرلینڈ نے سوشل میڈیا پر ٹیم کا اعلان کے ایک ویڈیو کے ذریعے کیا، جس میں کھلاڑیوں کے نام درج ہیں۔

کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق آئرلینڈ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے خلاف دبئی میں سیریز کھیلے گی۔

کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق آئرلینڈ اور اٹلی میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز 23 جنوری سے ہوگی جبکہ یو اے ای سے 2 میچز 29 اور 31 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید