• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی موسیٰ گیلانی کا موبائل چوری، پولیس نے 12 گھنٹے میں برآمد کروالیا

ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چوری ہوگیا، پولیس نے 12 گھنٹے میں موبائل چور کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق ایم این اے علی موسیٰ گیلانی بدھلہ سنت میں ایک کبڈی میچ کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ جہاں نامعلوم چور نے ان کا موبائل فون چوری کرلیا۔

پولیس نے 12 گھنٹے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے موبائل چور کو گرفتار کرکے موبائل فون برآمد کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید