• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں تیز گیس میٹرز کی تنصیب خلاف قانون ہے،پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی عوام دشمن پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف ٹارگٹڈ علاقوں میں گھریلو صارفین کے گیس میٹرز کو ٹمپرنگ اور نقائص کا بہانہ بنا کر خلاف قانون انتہائی تیز اور نئے میٹرز کی تنصیب کی گئی ہے دراصل گیس کمپنی لائن لاسز ‘اپنے اہلکاروں کی چوریوں اور نااہلی کو چھپانے کیلئے عوام پر جرمانے ، سلو میٹر اور ٹمپرنگ کا بہانہ بنا کر ہزاروں روپے وصول کررہی ہےمیٹرز کی تنصیب قانون کے برعکس صارفین کو آگاہ کیے بغیر عمل میں لائی جارہی ہے کمپنی نام نہاد لیبارٹری میں خود ساختہ رپورٹس کی بنیاد پر صارفین پر بھاری جرمانے عائد کررہی ہے جو قابل مذمت اور عوام دشمن اقدام ہے بیان میں کہا گیا کہ حکمران پارٹی اوراس کے ارکان بھی اس بدترین عوام دشمنی پر یکسر خاموش اور کوئی رد عمل نہیں کررہے ہیں لیکن پشتونخوامیپ کسی صورت اس عوام دشمن اقدام پر خاموش نہیں رہ سکتی بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ ہزاروں روپے کے اضافی بل منسوخ کرکے اصل میٹرز کی تنصیب عمل میں لائی جائے بصورت دیگر شدیداحتجاج کیاجائیگا۔
تازہ ترین