طوطے بھی باسکٹ بال کھیلنے کے شوقین نکلے، ان کی باسکٹ بال کھیلتے ہوئےویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔
پالتو طوطے عام طور پر سیٹی بجانے اور باتیں کرنے کی تربیت حاصل کر تے ہیں لیکن ان پالتوطوطوں کی تو عادتیں ہی نرالی ہیں۔ یہ پالتو مٹھوباسکٹ بال کھیلنے کے اس قدر شوقین ہیں کہ روزانہ باقاعدگی کے ساتھ کھیل کھیلتے ہیں۔
پالتوطوطوں کے اس شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے انکے مالک نے خصوصی طور پر چھوٹا باسکٹ بال کورٹ تیار کیا ہے جہاں یہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
پالتو طوطوں نے اپنی ان صلاحیتوں سے سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔