اسلام آباد میں کھیلی گئی قومی خواتین باسکٹ بال چمپیئن شپ پاکستان واپدا نے جیت لی۔ دفاعی چمپیئن واپڈا نے فائنل میں پاکستان آرمی کی ٹیم کو 45 کے مقابلے میں 54 پوائنس سے شکست دی۔ لاہور نے تیسری جبکہ کراچی نے چمپیئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔پانچ روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے 10ٹیموں نے حصہ لیا ،جن میں واپڈا ، پاکستان آرمی،اسلام آباد ، کراچی ، لاہور، پشاور،کوئٹہ، حیدرآباداور ہزارہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) فائنل میچ میں اعزازی مہمان تھے۔ فائنل میچ شروع ہونے سے قبل مد مقابل ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اْن سے تعارف کروایا گیا۔ٍپاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے پیٹرن انچیف میاں اقبال فریداختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے چمپیئن شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ٹرافیاں ، میڈلز اور انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر کراچی باسکٹ بال کے صدر غلام محمد خان نے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی ٭ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت کراچی پریس کلب میں سالانہ دعوت حلیم اور حج کی سعادت حاصل کرنے والے سجاس کے سینئر ممبر راقم الحروف اور عالم زیب کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دعوت حلیم میں وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب۔ سندھ کے سابق نگراں وزیر اور سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر جنید علی شاہ۔عیسی لیب کے چیف ایگزیکٹو و پیٹرن سجاس ڈاکٹر فرحان عیسی۔ممبر سندھ اسمبلی جمال صدیقی۔
ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شہزاد پرویز بھٹی۔کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک۔سیکریٹری مقصود یوسفی۔سجاس کے صدر طارق اسلم۔سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان۔ نائب صدر شاہد علی خان۔سیکیریٹری سجاس اصغر عظیم۔فنانس سیکیریٹری ارشاد علی۔ارکان ایگزیکٹیو کمیٹی۔ممبران سمیت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ترجمان آصف حفیظ۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نائب صدر انجینئر محفوظ النبی۔اولمپیئن اصلاح الدین سمیت اسپورٹس سے وابستہ صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مرتضی وہاب کا کہناتھا کہ اسپورٹس جرنلٹس درحقیقت امن کے سفیر ہیں٭ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویمنز ہاکی ٹیم دو روزہ ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ان میں مومل سکینہ، ماہین علی، بتول کاظم ، عائشہ محمود ،شازمہ نسیم ،غزالہ چوہدری، مہوش ناز، درے نجف،مہک ،انشارہ، فاطمہ زہرہ، ماہ نور خان، اریشا، عریبہ صدیقی، کنول اعجاز ،سمیرہ نسیم، ماہ رخ اعظم، ماہ نور جمشید، تہمینہ زہرہ، کشمالہ، کرول گل، سمیعہ ، مہوش بلوچ، ماہ نور نظیر، عفرا، ثوبیہ عباس، میشال بلوچ، طوبہ حنیف، عائشہ ظفر، کائنات بلوچ،امِ حبیبہ، اِفّت راشد، رباب ، نمرہ جاوید،امیمہ، آروبہ عالم، ،کرن رباب فاطمہ اور آمنہ شامل ہیں۔ ۔ویمن ونگ کی چیئرپرسن ڈاکٹر اسماء علی شاہ نے اعلان کیا کہ بہت جلد ویمن ہاکی ٹیم ملائشیا کا دورہ کرے گی٭نیشنل سافٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام این ایس اے اسکولزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کراچی کے سینٹ پال اسکول میں شروع ہوگیا جس میں شیراز آصف نے ہیڈکوچ فراز اعجاز،کامران منیر اورذوالفقار احمد نے گرائونڈ میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ سافٹ بال کی پچنگ،کیچنگ اور با ل ہٹنگ کی تیکنیک اور کھیل کے قواعد و ضوابط کے حوالے سے تربیت دی، اس موقع پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم،ڈائریکٹر اکیڈمی محمدناصر، سینٹ پال اسکول کی کوآرڈینیٹر الزبتھ گل اور ناہید لیاقت سمیت کھلاریوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی
٭کراچی ایگلیٹس نے انقلاب سی سی کو 5وکٹوں سے شکست دے کر پہلا شمروز میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی تھے انہوں نے کہا کہ کراچی کی کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ کلب کرکٹ کی ترقی ہمیشہ میری اوّلین ترجیح رہی ہے۔کلب کرکٹ کو فروغ دئے بغیر نیا ٹیلنٹ ابھر کرسامنے نہیں آسکتا۔ کلب کرکٹ کو آرگنائز کرنے والے آرگنائزر کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے اور آئندہ بھی اسے جاری رکھوں گا۔