مؤلّف:صاحبزادہ شہزادہ اعجاز آزاد سمبڑیالوی
صفحات: 303، قیمت: 500روپے
ناشر:القریش پبلی کیشنز، سرکلر روڈ چوک، اُردو بازار، لاہور
یہ کتاب برصغیر پاک و ہند میں بسنے والی بَھٹی قوم کے بارے میں ہے، جو راجپُوت بھی کہلاتی ہے۔ اس قوم کی متعدد شاخیں ہیں، جنہیں اصطلاحاً ’’گوت‘‘ کہا جاتا ہے، جن میں گھمن، چیمہ، چٹھہ، کاہلوں اور ڈھلوں وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ مؤلّف نے مختلف تاریخی حوالوں سے1991ء میں ’’تاریخِ بَھٹی‘‘ کے عنوان سے ایک مختصر کتابچہ تحریر کیا تھا۔
زیرِتبصرہ کتاب اسی کتابچے کی تفصیلی شکل ہے۔ علاوہ ازیں، اس میں ایک اور مختصر کتابچہ ’’راجپُوت گوتیں‘‘ بھی شامل ہے، جو کسی نامعلوم مصنّف کا تحریر کردہ ہے، جس کی اشاعت1937ء میں ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں، مؤلّف نے اپنے والد کی تحریر کردہ ’’تاریخ کرالا راجپُوت‘‘ بھی اسی کتاب میں سمو دی ہے۔ ان تینوں کے صفحے نمبر علیٰحدہ علیٰحدہ ہیں۔