شاعر:رشید آفرین
صفحات: 192، قیمت: 500روپے
ناشر:فدا پبلی کیشنز اُردو بازار، لاہور
یہ شہرِ اقبال سیال کوٹ میں مقیم بزرگ شاعر رشید آفرین کا چھٹا شعری مجموعہ ہے، ان کا شمار ان شعراء میں ہوتا ہے، جنہوں نے جدّت کے ساتھ روایت کو بھی برقرار رکھا ہے۔ زیرِتبصرہ مجموعے میں حمد، نعت، سلام، قطعات اور غزلوں کے ساتھ نظمیں بھی شامل ہیں۔ وہ سماجی اور عصری مسائل کے ساتھ اپنی داخلی کیفیات کو اشعار کے قالب میں ڈھالتے ہیں۔ کتاب کا سرورق پُرکشش ہے۔ طباعت و اشاعت میں بھی سلیقہ برتا گیا ہے۔