• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مزے مزے کے مشاعرے (مزاحیہ مضامین)

مرتّب:شجاع الدین غوری

صفحات: 208، قیمت: 500روپے

ناشر:رنگِ ادب پبلی کیشنز، اُردو بازار، کراچی

اس کتاب میں مرتّب نے مشاعروں کے حوالے سے مشتاق احمد یوسفی، ابن انشا، مرزا فرحت اللہ بیگ، شوکت تھانوی، مجید لاہوری، علّامہ نیاز فتح پوری، کنہیا لال کپور، سیّد ضمیر جعفری اور دیگر ادیبوں کے مضامین یک جا کر دیئے ہیں۔ ان کا یہ حُسنِ انتخاب قابلِ داد ہے کہ اس طرح قاری کو وہ تحریریں پڑھنے کو مل گئی ہیں، جو برس ہا برس پہلے شایع ہوئیں اور اب نایاب ہیں۔ کتاب کا سرورق موضوع کی مناسبت سے خاصا پُرکشش ہے۔ طباعت و اشاعت بھی معیاری ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین