• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



ڈپریشن، دل کے عارضے، شوگر، جگرکی خرابی اور دیگر بیماریوں سے بچنا ہے تو وزن پر قابو پانا ہے۔ موٹاپے کے خلاف آگہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے تحت منائے جانے والے دن کا اس سال موضوع ’موٹاپے کے داغ سے چھٹکارا پاؤ‘ رکھا گیاہے۔ عالمی ادارے کے مطابق موٹاپے سے بچنے کے لیے غیرمعیاری اور صحت کے لیے نقصان دہ خوراک سے دور رہنا ہوگا اور اس بارے میں شعور اجاگر کرنا ہوگا۔

ایک تحقیق کے مطابق دنیا میں ہر دس میں سے ایک یا دو افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔ عالمی کمپین کے تحت موٹاپے سے متاثر افراد کے خلاف میڈیا پر چلنے والے منفی پروپیگنڈے ختم کرنے پر بھی زور دیا جارہا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے مختلف ممالک میں موٹاپے کے مرض سے متعلق آگاہی واکس کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں۔

موٹاپے کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں قائم اسپتالوں اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جن میں اس مرض سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

تازہ ترین