• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی بھرتیاں، سابق ٹی ایم او کوہاٹ سمیت2ملزم عدم ثبوت پر بری

پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب عدالت پشاور کے جج منیرہ عباسی نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں ملوث سابق تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) کوہاٹ سمیت دیگر دو ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ نیب کے مطابق سابق ٹی ایم او کوہاٹ حال ٹی ایم او ہری پور محمد شعیب ، غنی الرحمان اور رضا بنگش پر الزام تھا کہ انھوں نے دوران ملازمت غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی تھیں ، ملزمان نے دوران ٹرائل عدالت میں ثبوت ناکافی ہونے اور شواہد نہ ہونے سے عدالت کو دفعہ 265kکے تحت بریت کی درخواست دی ۔
تازہ ترین