قومی احتساب بیورو( نیب ) لاہور نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر پنجاب سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست پیراگان ہائوسنگ اسکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت پر کی ہے ۔
نیب حکام خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کے نام پہلے ہی ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کرچکا ہے دوسرے مرحلے میں پاسپورٹ بلاک کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
نیب لاہور کی جانب سے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو ایک خط تحریر کیا گیا ہے جس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
دوسری جانب نیب نے دونوں بھائیوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب بھی کر رکھا ہے،سعد رفیق دو بار طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئےجس کے بعد نیب نے انہیں 16اکتوبر تیسری بار طلب کیا ہے ۔