• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’ڈونکی کنگ‘ کا رنگارنگ پریمئر، شوبز، کھیل کے ستارے جگمگا اٹھے


کراچی میں ’ڈونکی کنگ ‘ کا رنگارنگ پریمئر ہوا ،ریڈکارپٹ میں شوبز کے ساتھ کھیلوں کے ستارے بھی جگمگائے ۔

باادب ، باملاحظہ ہوشیار،ڈونکی راجا سلطنت کا بوجھ اٹھانےکےلئے تیارہوگئے ہیں ،کراچی میں رنگارنگ پرئمیر کے ساتھ ڈونکی کنگ ملک بھر میں ریلیز کردی گئی ۔

فلم میں آواز کا جادو جگانے والے غلام محی الدین ،اسماعیل تارا،جان ریمبو( افضل خان )،عرفان کھوسٹ کے ساتھ ساتھ عائزہ خان ،شہزاد رائے ،صاحبہ اور شعیب اختر نے بھی پرئمیر شو میں شرکت کی اور تقریب میں چار چاند لگادئیے ۔

کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر کے ساتھ ڈونکی کنگ ملک بھر میں ریلیزکردی گئی، بچوں کے ساتھ بڑوں کا دل بھی لے گئی۔

منگو کی ٹولی کے شانداراستقبال کے لیے سب تیار ہیں، بوم بوم آفریدی کی بیٹیاں بھی فلم ڈونکی کنگ دیکھنے کے لیئے پہنچی ہیں۔

شاہد خان آفریدی کی بیٹیاں فلم کے گیتوں کی دیوانی نکلیں، اپنے پسندیدہ کرداروں کو دیکھ کر بچے خوش نظر آئے ۔

پہلے روز ہی سنیما گھروں میں ہاؤس فل رہا، فلم دیکھنے کے لیے لوگوں کا رش لگ گیا،پہلے دن کے  پہلے شو نے میلا لوٹ لیا۔

غلام محی الدین:







اسماعیل تارا:







جان ریمبو( افضل خان ) اور حامد میر:







عرفان کھوسٹ:







صاحبہ:







شعیب اختر:







سہیل وڑائچ:







عادل ہاشمی:







فہد مصطفیٰ:








شفاعت علی:







عزیز جندھانی:


تازہ ترین
تازہ ترین