راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خالد نے کہا ہے کہ تاحال راولپنڈی میں ڈینگی کے 1663مشتبہ مریضوں میں سے 145کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی ڈینگی کے ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 225ٹیموں نے 22ہزار 691سپاٹس چیک کئے جن میں سے 97پازیٹو نکلے۔اس موقع پر اے ڈی سی جی ملیحہ جمال نے ہدایت کی کہ جن علاقوں سے ڈینگی کے کنفرم مریض رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں فیلڈ وزٹس کو بڑھایا جائے۔