• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا IMF اورعالمی سامراج کے پاس جانا افسوسناک ہے، رضا ربانی

لندن (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کا آئی ایم ایف اور عالمی سامراج کے پاس جانا افسوسناک ہے ۔ آئی ایم ایف کی صوبوں کے حصوں میں کمی شرائط غیر آئینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیض میلے میں شرکت کیلئے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہو چکا ہے ۔ 140فیصد سے زائد گیس نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ سی این جی کی قیمت100روپے فی کلو ہو گئی ہے جو کہ پیٹرول سے بھی مہنگی ہے یہ تاریخ میں پہلی بار ہے انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج گری اور ابھی اس نے اپنے آپ کو تھوڑا سا سنبھالا دیا ۔ پاؤنڈ 170 روپے سے اوپر چلا گیا اور ڈالر 133 کے قریب آ کر کھڑا ہوا ہے اس سے پاکستان کی محنت کش اور مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔

تازہ ترین