کوئٹہ(پ ر) قبائلی رہنماء چیف آف ادوزئی حاجی صادق ادوزئی نے کہا ہے کہ منشیات سے انکار کھیلوں سے پیار مثبت لوگوں کا شیوہ ہے ، سپورٹس سے وابستہ افراد میدانوں کو آباد کریں بھرپور تعاون کریں گے ، یہ بات انہوں نے پہلا آل بلوچستان شاہد خان بڑیچ جونیئر یوتھ اینڈ سینئر باکسنگ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر دہ حق آواز کے چیئرمین حضرت خان اچکزئی ، سردار ذاکر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ بلوچستان میں کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہم جہاں بھی گئے وہاں کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے متاثر کیا ، انہوں نے کہا کہ آج اگر ہسپتال اور منشیات کے اڈے آباد ہیں اس کی وجہ کھیلوں سے دور ہونا ہے اگر ہمارے کھلاڑیوں سمیت سب مل کر کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں تو منشیات کے اڈےاور ہسپتالوں کو ویران کر سکتے ہیں انہوں نے بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر کمیٹی کو مبارکباد دی نقد اعلان کا انعام بھی کیا ۔