• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ہمارے زمانےمیں لوگ خوش تھے، مہنگائی نہیں تھی‘‘


مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم محنت اور جانفشانی سے اپنا فرض ادا کیا، ہمارے زمانےمیں لوگ خوش تھے کہ مہنگائی نہیں تھی۔

احتساب عدالت کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ 4سال میں ڈالر کی قیمت نہیں بڑھی تھی مگر گزشتہ 55 دنوں میں عوام نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھ لیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ غریب لوگ مطمئن تھے ان کی دعاؤں کی وجہ سے ن لیگ کامیابی سےہمکنار ہوئی ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل سے حالات بہت جلد بدل جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی کی نشست بھی ایسی ہی ہے جیسے ہم نے جیتی ہے۔

تازہ ترین