• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’زرداری کو مفت ٹینکر ملتا ہے ،ہمیں پیسے دے کر بھی نہیں ملتا‘

واٹر کمیشن کے روبر ووکیل نے شکایت کی کہ آصف زرداری کو مفت میں ٹینکر ملتا ہے ہمیں پیسے دےکر بھی نہیں ملتا،کیوں ؟

واٹرکمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے وکیل کی شکایت پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب سے میں چیئرمین بنا ہوں ،زرداری کو مفت پانی ملنا بند ہوگیا ہے ۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے واٹر کمیشن کو بتایا کہ بلاول ہائوس والے پہلے پانی کے پیسے نہیں دیتے تھے لیکن اب دیتے ہیں ۔

کمیشن نے واٹر بورڈ کو بلدیہ ٹائون کراچی کے ایک ہائیڈرنٹ پر ایک واٹر ٹینکر کے نرخ 1200 روپے سے کم کرکے 1000 روپے لینے کا حکم دیا ۔

کمیشن نے ایک ہی ہائیڈرنٹ پر 6،6 سال سے موجود ملازمین کو بھی ہٹانے کا حکم دیا اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے کہا کہ صدقہ جاریہ سمجھ کر کام کریں کچھ کام نیکی کی نیت سے کرنے چاہئیں۔

کمیشن نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے کہا کہ آپ کے والو مین جو زندگی گزار رہے ہیں آپ سوچ بھی نہیں سکتے،بیس پچیس والو مینز کی فہرست دے دوں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔

تازہ ترین