• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفقت جلیل وفاقی سیکر ٹری اطلاعات و نشریات تعینات

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے انفار میشن گروپ کے گریڈ 21کے سینئر ترین افسر اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شفقت جلیل کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا ہے۔ وہ ڈی جی پا کستان براڈ کاسٹنگ کا ر پوریشن اور پی آئی او کے عہدہ پر بھی فائز ہیں۔اس سے قبل وہ ڈی جی ایکسٹرنل ونگ سمیت کئی اعلیٰ عہدو ں پر فرائض انجام دے چکے ہیں اور وسیع انتظا می تجربہ رکھتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔وفاقی سیکر ٹر ی اطلا عا ت کا عہدہ سردار احمد نواز سکھیرا کو تبدیل کرنے سے خالی ہوا تھا۔
تازہ ترین