نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کریٹیکل ماس سائیکلنگ گروپ کے سائیکلسٹوں کے ہمراہ خود سائیکل چلا کر گورنرہاؤس پہنچے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اس قسم کے ایوینٹس کا مقصد خصوصاً نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے،سائیکلنگ ایک کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش کا بھی اہم ذریعہ ہے،سائیکلنگ کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے جبکہ شہر میں سائیکلنگ ٹریکس بنانے کا جائز ہ بھی لیا جائے گا۔
علاوہ ازیںسائیکلسٹوں نے گورنر ہاؤس کا دورہ بھی کیا، عمر ایسوسی ایٹس کے سی ای او ندیم عمرنے کہا ہے کہ سافٹ بال کا کھیل پاکستان میں مقبولیت کی منازل طے کرتا ہوا مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے خصوصا ہماری خواتین بہت محنت اور جذبے سے اس کھیل میں حصّہ لے رہی ہیں اس بات کومدنظررکھتے ہوئے میں نیشنل سافٹ بال اکیڈمی میں زیرتربیت کھلاڑیوں پرمشتمل عمر ایسوسی ایٹس ویمنز سافٹ بال ٹیم کے قیام کااعلان کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی جیمخانہ میں نیشنل سافٹ بال اکیڈمی کیجانب سے خیرپور میں منعقدہ ڈیفنس ڈے ویمنز سافٹ بال چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی کراچی سافٹ بال اکیڈمی کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تقریب کے صد سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز حکومت سندھ ہارون احمد خان،سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر وسیم ہاشمی،محفوظ الحق، سیکریٹری احمدعلی راجپوت ،این ایس اے کی چیئرپرسن تہمینہ آصف،ڈائریکٹر اکیڈمی محمدناصر، ڈائریکٹر گیم ڈیویلمنٹ مراد حسین، ایس ایس اے کے سیکریٹری ذیشان مرچنٹ اور کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی , بلوچستان کی الیجا طارق نے قومی جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں گرلز انڈر18کا ٹائٹل جیت لیا، بوائز ایونٹ میں پنجاب کے راجہ ذولقرنین فاتح رہے،،انڈر16بوائزمیں قاری عدنان اورسمیہ طارق فاتح رہے، ایونت کے اختتام پر پی او اے کے سکریٹری خلاد محمود نے انعامات تقسیم کئے،ناصر باسکٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام حشمت اللہ لودھی انٹر اسکول بوائز اینڈ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا ،ٹورنامنٹ کا افتتاح آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر دوپہر ڈھائی بجےاین ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر سروش لودھی کرینگے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو اپنی جانب سے 25ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا ہے